ایل اوسی،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائر نگ، دو خواتین زخمی

ایل اوسی،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائر نگ، دو خواتین زخمی

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، جان بوجھ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج لائن آ ف کنٹرول کے نزدیکی رکھ چکری اور بروھ سیکٹر پر بلا اشتعال اشتعال انگیزیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے کرنی اور گاہی گاؤں کی 2 خواتین زخمی ہوگئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2020ء میں بھارتی فوج نے اب تک ساڑھے 6 ماہ کے دوران 1697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ایل اوسی

مزید :

صفحہ اول -