کورونا سے متاثرہ غریب ممالک کو امداد نہ ملی تو دہائیوں کی ترقی ضائع ہو جائیگی: اقوام متحدہ

  کورونا سے متاثرہ غریب ممالک کو امداد نہ ملی تو دہائیوں کی ترقی ضائع ہو ...

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کورونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے 10.3ارب ڈالر کی امداد جمع کر رہی ہے۔اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک کے افراد کو امداد دینے میں ناکامی کی صورت میں دہائیوں کی ترقی ضائع ہوجائے گی۔ یہ اقوام متحدہ کی امداد کے لئے سب سے بڑی اپیل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ 19کے اثرات کی بدولت سال کے آخر تک 26 کروڑ 50 لاکھ افراد بھوک و افلاس کی صورت میں داخل ہوجائیں گے۔اقوام متحدہ کی امداد کم آمدنی والے کمزور ممالک کے افراد پر خرچ کی جائے گی۔ابتدائی طور پر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے دو ارب ڈالر کی اپیل کی تھی۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -