ما شکیل، اے این ایف اور سمگلر ز میں فائرنگ کا تبادلہ، 2اہلکار شہید، 6زخمی
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں اے این ایف اور سمگلرز میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید اور6زخمی ہو گئے۔ اے این ایف حکام کے مطابق جمعہ کے روز پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں اے این ایف اورسمگلروں میں جھڑپ ہوئی جس کے دو ر ان سمگلرز کی فائرنگ اور راکٹ حملے سے اے این ایف کے 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد سمگلر فرار ہونے میں میاب ہو گئے، اے این ایف حکام کے مطابق شہداء کے جسد خاکی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مزید کارروائی جاری ہے۔
اہلکار شہید