مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

  مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2020 کے لئے انتخابی ٹکٹس کے فیصلے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارٹی صدر کی منظوری کے ساتھ سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جمعہ کو اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ 17 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 11 مرکزی وصوبائی رہنما جبکہ 6 ارکان گلگت بلتستان سے شامل کئے گئے ہیں۔ راجہ محمد ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، چوہدری محمد برجیس طاہر، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، سردار محمد یوسف، سید مشاہد حسین، پرویز رشید اور انجینئر امیرمقام کے علاوہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن، حاجی اکبر خان تابان، شمس میر، اورنگزیب ایڈووکیٹ، سلطان علی خان اور ارمان شاہ شامل ہیں۔

بورڈ تشکیل

مزید :

صفحہ اول -