لداخ پرچین سے مذاکرات جاری، فوج نہ گھبرائے کوئی انڈیا کو چھو نہیں سکتا

        لداخ پرچین سے مذاکرات جاری، فوج نہ گھبرائے کوئی انڈیا کو چھو نہیں سکتا

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے مابین جاری مذاکرات کو مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) سرحدی تنازعہ حل کرنا چاہئے۔لوکنگ میں ہندوستانی فوج اور آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ابھی بات چیت جاری ہے۔ جاری مذاکرات سے معاملہ حل ہونا چاہئے تاہم اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت بھی بھارت کو چھو تک نہیں سکتی۔ سب سے بڑی خود اعتمادی قومی خود اعتمادی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فوجیوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔بھارت واحد ملک ہے جس نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ ہم بدامنی نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں۔ ہم نے دنیا کے کسی بھی ملک کی عزت نفس کو ٹھیس نہیں پہنچائی ہے۔اسی لداخ کے کارگل سیکٹر میں، میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو یاد کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بھارت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

بھار تی وزیر دفاع

مزید :

صفحہ اول -