خواجہ آصف نیب میں پیش ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ
لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل بارے نیب کی تحقیقا ت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف وقت سے پہلے ہی نیب آفس پیش ہوگئے۔ نیب حکام نے خواجہ آصف سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی۔ خواجہ آصف سے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کی اور اہلخانہ کی سرمایہ کاری اور سوسائٹی میں انوسٹمنٹ کے ذرائع بھی پوچھے گئے جس سے متعلقہ کچھ دستاویزات لیگی رہنما نے نیب کو فراہم بھی کیں۔
خواجہ آصف