حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،مولانا فضل الرحمن
کوئٹہ + اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، ملک و قوم کے مفاد میں اپوزیشن کو متحد اور سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت جعلی ہے اور جعلی مینڈٹ سے آئی ہے ہم نے روزاول سے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا، جعلی حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کردیاہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو سینیٹر مولانا فیض محمد، رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ان کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سینٹ و قومی اسمبلی میں پارٹی پالیسی پر مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر مولانا فیض محمد اوررکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں فدا عادل لہڑی، حافظ محمد صدیق کھوسہ اور دیگر بھی شامل تھے، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سینیٹر مولانا فیض محمد اور ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی نے گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، ملک و قوم کے مفاد میں اپوزیشن کو متحد اور سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے اور جعلی مینڈٹ سے آئی ہے ہم نے روزاول سے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا، جعلی حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کردیاہے، اس موقع پر سینٹ وقومی اسمبلی میں پارٹی پالیسی پر بھی مشاورت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمن