باجوڑ، سرحد پار سے فائرنگ، 3شہری جاں بحق، پاک فوج کے 2جوانوں سمیت 7زخمی

      باجوڑ، سرحد پار سے فائرنگ، 3شہری جاں بحق، پاک فوج کے 2جوانوں سمیت 7زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(آئی این پی) پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے شر پسندوں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شر پسندوں نے افغانستان کی حدود سے فوجی جوانوں اور نہتے شہریوں پر باجوڑ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی سپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
باجوڑ فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -