وفاق این ایف سی ختم کرنے کا اختیار نہیں،محمد حسین محنتی

وفاق این ایف سی ختم کرنے کا اختیار نہیں،محمد حسین محنتی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے والے فیصلے کو صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ایوارڈ ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں، این ایف سی ایوارڈ برقرار ہے جب تک کوئی نیا ایوارڈ نہ آئے، انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سب سے پہلے1951؁ میں لیاقت علی خان جبکہ آخری این ایف سی ایوارڈ آصف علی زرداری نے 2010؁ میں دیا تھا، اس وقت تک صرف 07ایوارڈ آئے ہیں جبکہ اصولی طور پر 20ایوارڈ آنے چاہئے تھے، اکثر حکومتوں نے صوبوں کو اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے جس کی وجہ سے صوبوں اور وفاق میں بداعتمادی کی فضا میں اضافہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف کے بغیر کوئی ملک ومعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، حکومت این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر اشوز پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد سازی کو آگے بڑھائے، اس میں ملک وقوم کا مفاد ہے، صوبائی امیر نے زور دیا کہ تمام صوبوں کا فناننس کمیشن بنایا جائے اور اس کو عدل وانصاف کے مطابق چلایا جائے۔ حکومت این ایف سی ایوارڈ سے لیکر اٹھارویں ترمیم تک ملک کی بنیادوں کو ہلانے کی بجائے اپنی پوری توجہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور وفاق وصوبوں کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو مضبوط کرنے میں لگائے۔

مزید :

صفحہ اول -