ڈاکٹر کی گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست مسترد

ڈاکٹر کی گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر کی گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست ابتدائی دلائل سننے کے بعد مسترد کر دی،فاضل جج دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ آپ کی ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پہلے ہی زیر التوا ہے، ایک درخواست کی موجودگی میں دوسری درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں، درخواست گزار کی ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ ہونا باقی ہے، فیصلے پر نظر ثانی کیلئے وزیر اعلیٰ کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ترقی

مزید :

صفحہ آخر -