چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پرجاری حکم امتناعی میں مزید توسیع

  چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پرجاری حکم امتناعی میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپیمرا کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس پر عمل درآمد معطل کرنے کے اپنے حکم امتناعی میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل جج نے اس نوعیت کے تمام کیسوں کو یکجا کرکے لگانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ درخواست اس نوٹ کے ساتھ چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے کہ اس نوعیت کے دیگر کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے،مناسب ہوگا کہ انہیں یکجا کرکے کسی ایک جج کے پاس سماعت کے لئے لگایا جائے۔

چینل24

مزید :

صفحہ آخر -