فلسطین اور کشمیر ہمارے دل و دماغ میں نقش ہیں،چودھری مونس الٰہی

فلسطین اور کشمیر ہمارے دل و دماغ میں نقش ہیں،چودھری مونس الٰہی

  

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے گوگل اور ایپل کے عالمی نقشہ سے فلسطین ریاست کو غائب کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دل و دماغ میں نقش ہیں، انشاء اللہ دشمن مٹ جائیں گے لیکن یہ نقشے کسی صورت اور کبھی نہیں مٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقشے مٹانے سے کیا سچائی مٹ سکتی ہے؟ کبھی نہیں، ہم فلسطین ریاست اور کشمیر کے بغیر عالمی نقشوں کو مسترد کرتے ہیں، نقشے مٹانے سے حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا۔ مونس الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے اسرائیل اور کشمیری عوام نے بھارت کے چنگل سے اپنی اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

مونس الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -