نیلسن منڈیلا کی بیٹی کی جوہانسبرگ میں تدفین
جوہانسبرگ(شِنہوا)ڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر اور نیلسن اور ونی منڈیلا کی بیٹی زندزی منڈیلا کو جمعہ کے روز جوہانسبرگ کے شمالی علاقے فور ویز میموریل پارک میں ان کی والدہ کی قبرکے قریب سپرد خاک کردیا گیا۔زندزی کے بیٹے زندوا نے کہا کہ ان کی والدہ کی میراث باقی رہے گی،میری والدہ کے نظریات اس حوالے سے واضح تھے کہ خود کو پہچاننا اہمیت کا حامل ہے ہم ان کے کام کو جاری رکھیں گے وہ گونا گوں خوبیوں کی مالک،شفیق، اور اپنی ذات کے حوالے سے ایک سچی خاتون تھیں۔
نیلسن منڈیلا