اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ چیئرمین نیشل الیکٹر ک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے سیکرٹری کابینہ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے چیر مین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ جواب کے ساتھ جمع کرایا جائے۔ عدالت نے کیس 29 ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ طارق زمان چوہدری نے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل طارق زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، چیئرمین نیپرا کی تعیناتی میں مروجہ طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا۔ طارق زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیپرا کی تعیناتی کے لیے بلائے گیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کو کبھی پبلک نہیں کیا گیا، تعیناتی کے بعد سے چیئر مین نیپرا خود کو مراعات دے رہے ہیں جو غیرقانونی ہے۔
چیئر مین نیپرا

مزید :

صفحہ آخر -