فارماسسٹ کمیونٹی کوکرونا رسک الاؤنس دیا جائے، رحمت اللہ

  فارماسسٹ کمیونٹی کوکرونا رسک الاؤنس دیا جائے، رحمت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی لسٹ میں شامل ہاسپیٹل فارماسسٹ کمیونٹی کوکرونا ہیلتھ رسک الاؤنس کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیااورانہیں ہسپتالوں کی انتظامیہ کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے جنوں نے فارماسسٹ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شعیب نے کہا کہ فارماسسٹ باقاعدہ طور پر ہیلتھ پروائیڈر بھی ہیں اور ہیلتھ پروفیشنلز بھی ان کو کرونا رسک الاؤنس دینا ہر ہسپتال کی انتظامیہ کی صوابدید ہے ہسپتال کی انتظامیہ اس کیٹگری میں جس ہیلتھ پروائیڈرز کو شامل کرے گی اس کو الاونس ملے گا۔ فارماسسٹ کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ خان اورپروفیسر ڈاکٹر محمود احمداورینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد مہرنے کہا ہے کہ کرونا میں ہمارا فارماسسٹ فرنٹ لائن فائٹرز کے طور پر کام کر رہا ہے مگر افسوس کے مرکز پنجاب کے پی کے اور بلوچستان میں ہاسپیٹل فارماسیسٹ کو ہیلتھ پروفیشنلز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں کرونا ہیلتھ رسک الاؤنس دیا گیا جو کہ فارماسسٹ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کے مترادف ہے۔ ہم نے وزیراعظم،وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعلی کے پی کے اور وزیراعلی بلوچستان کو باقاعدہ مراسلہ جات بھجوا دیے ہیں کہ ہاسپیٹل فارماسسیٹ بھی ہیلتھ پروائیڈرز ہیں ان کو بھی رسک الاؤنس دیا جائے۔
رحمت اللہ

مزید :

صفحہ آخر -