کراچی، پارکنگ کی دیوار گرنے سے 11گاڑیاں مکمل تباہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بارش کے باعث بلڈنگ کی پارکنگ کی دیوار گرنے سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر بندوق والا بلڈنگ کی پارکنگ کی دیوار گرنے سے نیچے کھڑی 11 سے زائد گاڑیاں بالکل تباہ ہوگئیں۔تباہ ہونے والی گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث درخت اور پول گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں خراب اور ٹریفک جام ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شارع فیصل ڈرگ روڈ پر انڈر پاس میں پانی بھر گیا جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا۔
گاڑیاں تباہ