گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن مولانا طاہر اشرفی نے جمعہ کا خطبہ و امامت کروائی

گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن مولانا طاہر اشرفی نے جمعہ کا خطبہ و امامت کروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) گذشتہ جمعہ کے بعد اس جمعہ بھی عظیم مذہبی سکالر اور عالم دین(چیئرمین پاکستان علماء کونسل، صدردارالافتاء پاکستان) مولانا طاہر اشرفی نے بحریہ ٹاؤن میں قائم دنیا کی ساتویں بڑی اور پاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور جمعہ کی نماز کی امامت کروائی۔ جس کے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ انہوں نے مسجد کی خوبصورتی اور تزئین اور آرائش کو سراہتے ہوئے ملک ریاض حسین کے لئے خصوصی دعا کی اور دوسرے صاحب حیثیت لوگوں کو ملک ریاض حسین کے سماجی بہبود کے کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کی تقلید کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر خطبہ دیتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے مسلمانوں کو اتحاد و یگا نگت کا درس دیتے ہوئے اپنے اعمال کی درستگی اور توبہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے خصوصی طور پر مسلمانوں کو ان پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انہی سے ایک نیا اور جدید پاکستان جنم لے سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -