امریکہ کی 50 ریاستوں نے ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی

    امریکہ کی 50 ریاستوں نے ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے 25 سے زیادہ امریکی ریاستیں شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازم قرار دے چکی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل ریکارڈ یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسک لازمی قراد دینے والی ریاستوں کی اس فہرست میں حالیہ عرصے کے دوران لوزیانا کا اضافہ ہوا ہے جہاں اب اِن ڈور میں بھی ماسک پہننا لازم ہوگیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر کا کہنا تھا کہ جنوب مشرقی ریاست میں بار بھی بند رہیں گی۔کولوراڈو کے گورنر، جو ڈیموکریٹ ہیں،انہوں نے مغربی ریاست میں دس سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو عوامی مقامات میں ماسک پہننے کا حکم دیا تاہم جارجیا میں ریپبلیکن پارٹی کے گورنر نے بعض میئرز کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا، جنھوں نے اپنے شہروں میں ماسک کو لازمی قرار دیا تھا۔ ان کے مطابق میئرز کے پاس ایسے اختیارات نہیں ہیں۔

ماسک کی پابندی

مزید :

صفحہ آخر -