شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہد ہ طے پا گیا

  شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہد ہ طے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا۔ مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کے مطابق پاور چائنا اور ایف آئی ای ڈی ایم کے درمیان معاہدہ طے پایا، ایم 3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سولر یونٹ قائم ہوں گے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ان سولر یونٹس سے 700 میگاواٹ سولر انرجی کی پئداوار ہوگی، ملک میں سستی اور صاف بجلی صنعتوں کیئے دستیاب ہو گی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ سستی بجلی کی فراہمی سے مصنوعات کی لاگت کم اور عالمی منڈی میں کھپت بڑھے گی، سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی و اقتصادی زونز کو فروغ ملے گا۔مشیر تجارت نے کہاکہ صنعتوں کیلئے توانائی کی پائدارضروریات پوری کرنے کی جانب گامزن ہیں۔
عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -