فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر دوبارہ سماعت 21جولائی کو ہوگی

فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر دوبارہ سماعت 21جولائی کو ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی راہنما فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر لی،فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 21 جولائی کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن درخواست پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -