پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بارش کا امکا  ن

پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بارش کا امکا  ن

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے روز بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کراچی کے کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وسطی پنجاب، سندھ، زیریں بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔بھکر 49، لاہور 41، لیہ 30، کوٹ ادو 17، فیصل آباد 4، جھنگ 2، چھاچھرو 26، چھور 15، آسلام کوٹ 13، کراچی 13، پیڈعیدن 5، بدین 4، جیکب آباد 3، ٹھٹھہ 2، میرپور خاص، حیدر آباد، لاڑکانہ، دادو 1، سبی 17، لسبیلہ 10، بارخان 7، تربت، پنجگور 1، گلگت، بگروٹ 2 اور دیر میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش

مزید :

صفحہ آخر -