میرپور، میرج ہال کی عمارت زمین بوس، 15 افراد کو نکال لیا گیا

میرپور، میرج ہال کی عمارت زمین بوس، 15 افراد کو نکال لیا گیا

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری میں میرج ہال کی عمارت گر گئی۔ 15 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی میرپور سے ریسکیو ٹیمیں چکسواری روانہ ہوئیں اور موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ بعد ازاں پاک آرمی کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے پہنچ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میرج ہال کے ملبہ میں پھنسے 15 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے میرپور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر افراد کے پھنسے ہونے کے خدشہ کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عمارت زمین بوس

مزید :

صفحہ آخر -