حکومت اپوزیشن کی احتجاجی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں: چودھری سرور

  حکومت اپوزیشن کی احتجاجی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتجاجی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک وقو م کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ احتجاج کی دھمکیاں دینے کی بجائے صبر کے ساتھ عام انتخابات 2023کا انتظار کر یں کیونکہ حکومت اپوزیشن کی ان دھمکیوں سے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالوں کو بھی ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب ملک وقوم کے لئے لازم ہے کر پشن کر نیوالے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیرآبی ضروریات کے تحفظ کی ضامن ہو گی تحر یک انصاف کی حکومتی پالیسیوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے۔ عید پر کورونا سے بچاؤ کیلئے کاروباری حضرات سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پرعمل کر یں تاکہ کورونا کی وباء سے نجات حاصل کر سکیں۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -