پائلٹس کا ملبہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے: رانا ثنا ء اللہ

  پائلٹس کا ملبہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے: رانا ثنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تسلیم کرے کہ مافیا ان کے اندر موجود ہے۔ حکمرانوں نے پی آئی اے کو دفن کردیا۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتقام کی خاطر سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھاتے ہوئے پی آئی اے کو بھی دفن کر دیا گیا۔ ایک مافیا باہر بھیج دیا گیا جبکہ دوسرا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا ملبہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت بتائے کہ چینی کی قیمت 53 روپے فی کلو کب ہوگی؟ آٹے کا بحران بھی سر پر منڈلا رہا ہے۔ یہ بحران ملک میں افراتفری اور انارکی کو جنم دے سکتا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ کوئی ان احمقوں سے پوچھے کہ کیا ان کے خلاف کوئی عدم اعتماد آ رہی ہے؟ جو یہ نمبر گیم میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دیں گے۔ ہم آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کریں گے۔ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ عوامی رابطے کی مہم کب اور کیسے شروع کی جائے۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -