کراچی، را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنیوالا منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر گرفتار

  کراچی، را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنیوالا منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ...

  

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے جڑے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم یاسین کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا ہے۔حکام کے مطابق ملزم یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جا رہی تھیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے، جس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

منیجر گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -