بلاول بتانا پسند کریں گے کہ کلبھوشن کوکیا رعایت دی گئی؟شہباز گل

بلاول بتانا پسند کریں گے کہ کلبھوشن کوکیا رعایت دی گئی؟شہباز گل

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کواپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول بتانا پسند کریں گیکہ کلبھوشن کوکیا رعایت دی گئی؟ اِن کا کام صرف قوم کو گمراہ کرنا ہے جس کی تگ و دو میں یہ مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس ناجائز دولت کاجواب نہیں، وہ سازش کی کہانی گڑھ کے ہمدردی حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں، ان کا بس چلے تو کرپشن کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ کر دیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جن کے پاس کرپشن اور لوٹ مار کا جواب نہیں، وہ عدالت کی بجائے میڈیا میں اپنا کیس لڑتے ہیں، یہ خیال دل سے نکال دیں کہ زرداری اور فرزند زرداری کو این آر او ملنے والا ہے۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق خفیہ آرڈیننس متعارف کرایا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن جادھو سے متعلق مبینہ آرڈیننس کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ کلبھوشن جادھو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے۔

شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبا ز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملک کی خدمت کی، شریف خاندان کے اثاثے 1998 سے 2018 تک 549 ارب ہوئے۔ چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف پر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔ شہباز گل نے کہا کہ کرپشن کے عظیم کھلاڑیوں کو آج کل ہر ایک کرپٹ نظر آ رہا ہے، اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، مسلم لیگ (ن) نے صرف وہ پراجیکٹ شروع کیے جن میں سیاسی فائدہ تھا لیکن ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نہیں ملک کے لیے منصوبے شروع کرتے ہیں۔

کرپٹ ثابت

مزید :

صفحہ آخر -