کراچی،شادی میں ہوائی فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

کراچی،شادی میں ہوائی فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود لانڈھی شرافی گوٹھ میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ہوائی فائرنگ سے 2بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی شخص کے مطابق پولیس نے شادی کی تقریب کی اجازت دی تھی۔پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ، فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت 12 سالہ احمد علی، 10 سالہ ولی شاہ اور33 سالہ فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی فیصل نے بتایا کہ شادی کی تقریب گلی میں کی جارہی تھی جس کی اجازت پولیس نے دی تھی۔ شادی کی تقریب میں کسی نے ہوائی فائرنگ کی جس سے وہ اور 2بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 9ایم ایم پستول کے خول تحویل میں لیکر گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -