بلاول بھٹو کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، اسماعیل راہو

بلاول بھٹو کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، اسماعیل راہو

  

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے معاملہ پر سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کیخلاف فوری کارروائی کرکے اس کہ خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کہ ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے کسی نے بھی مذمت نہیں کی، اب قوم جان چکی ہے کہ طالبان نے کس کے کہنے پر دھمکی دی۔ عمران خان نے احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی مذمت تک نہیں کی، اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عمران خان کہ کہنے پر احسان اللہ احسان نے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے تانے بانے کہاں پر جاکے ملتے ہیں۔

اسماعیل را

مزید :

صفحہ آخر -