حنید لاکھانی کی جانب سے ابراہیم حیدری میں راشن بیگز کی تقسیم

  حنید لاکھانی کی جانب سے ابراہیم حیدری میں راشن بیگز کی تقسیم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی جانب سے ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ کے مستحق افراد میں راشن بیگز کی تقسیم، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنید لاکھانی نے کہا کہ ابراہیم حیدری کی بہت ساری آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے رہ رہی ہے، غریب ماہی گیر ہیں لاک ڈاون کی وجہ سے ان کا کاروبار ختم ہوگیا ہے،جہاں تک ممکن ہوسکے گا غریبوں کی مدد کریں گے، سندھ حکومت کی جانب سے بنا کسی پالیسی کے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب لوگ بہت پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد کروں، غریب عوام کی مدد کر کہ دلی سکون ملتا ہے، اپنی زندگی غریبوں کی مدد کے لیئے وقف کردی ہے حالات کیسے بھی ہوں انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رہے گا، سندھ کے ظالم حکمرانوں کو صوبے میں موجود غربت اور بیروزگاری نظر نہیں آتی، حکومت سندھ کے بے حس حکمران عوام کے ٹیکسوں سے اپنے محلات بھر رہے ہیں سندھ حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار کیوجہ سے غریب مزید غریب جبکہ امیر لوگ امیرترین ہوتے جارہے ہیں، سندھ کی غریب عوام کا بجٹ ڈاکو اور لٹیرے کھا گئے

مزید :

صفحہ آخر -