رینجرز نے مغوی شیرخوار بچہ والدین کے حوالے کر دیا

  رینجرز نے مغوی شیرخوار بچہ والدین کے حوالے کر دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شیر خوار بچے کو بازیاب کرا کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان پاکستان رینجرزسندھ کے مطابق 15 جولائی کو موٹر سائیکل سوار اغوا کاروں نے گھر کے باہر سے بچے کو اغوا کیا تھا۔بچے کے اغواء کی ایف آئی آر سرجانی تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزکی بروقت کارروائی کے بدولت ملزمان بچے کو ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -