کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،محمدسلیم عطاری

کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،محمدسلیم عطاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے چیئرمین سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ شہر قائد کی حالت دیکھ کردُکھ اور افسوس ہوتا ہے،پورا شہرکھنڈرمیں تبدیل ہوگیاہے۔سڑکیں اور راستے کھودکرڈا ل دیئے گئے ہیں۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرہے،حکومتی ادارے کچرااُٹھانے سے گریزاہیں،ترقیاتی کام میں سست روی کی وجہ سے سڑکوں میں ٹریفک جام ہوناروزکامعمول ہے،مہنگائی،غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اورپانی کی بندش نے عوام کو نفسیاتی مریض بنایاہواہے ایسی صورت میں وفاقی،صوبائی اورشہری انتظامیہ اورمنتخب نمائندے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصرہیں۔حکمرانوں کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے عوام ان کے درمیان گھن کی طرح پس رہے ہیں۔ محمدسلیم عطاری نے شہری وصوبائی اداروں سے عوامی مفادکے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اورعوام کوبنیادی سہولتیں فراہم کرنے پرزوردیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -