پیمنٹ گیٹ وے پے فاسٹ کیلئے پائلٹ آپریشنز کی منظوری

پیمنٹ گیٹ وے پے فاسٹ کیلئے پائلٹ آپریشنز کی منظوری

  

کراچی (پ ر) پاکستان میں 3G / 4Gصارفین کی تعداد 8 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، یہاں ای کامرس کے بھرپور مواقع ہیں اور ایک تخمینہ کے مطابق سالانہ اوسط 58 فیصد ترقی کے ساتھ 2 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے۔ کورونا وائرس کے باعث آن لائن ادائیگیوں میں تیزی آئی ہے اور صارفین کی ترجیح ادائیگی کے لئے کیش سے کیش لیس ذرائع کی جانب آنا شروع ہوچکی ہے۔ تاہم اس مارکیٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، اگر کیش پر چلنے سے چلنے والی معیشت میں شکوک و شبہات کا ازالہ کرکے کیش آن ڈیلیوری کی 90 فیصد ٹرانزایکشنز آن لائن لائی جائیں۔ اسکے پاس ای کامرس کے 1500 سے زائد فعال مرچنٹس ہیں تاہم ان کا بڑا حصہ نظر انداز رہ جاتا ہے۔ اتنی کم تعداد کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اوپن اے پی آئیز، پلگ انز وغیرہ جیسے انٹیگریشن کے مختلف موڈز کے ساتھ موثر لاگت، تیزرفتار اور محفوظ آن لائن پیمنٹ کی سہولیات سے ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ پے فاسٹ یوزر سینٹرک یو آئی / یو ایکس کے ساتھ مختلف ذرائع سے پیمنٹ کی قبولیت فراہم کرکے ان مسائل کا تدارک کیا جاتا ہے۔ ان میں یونین پے اور دیگر کارڈ اسکیمز کے کارڈز، موبائل والٹس اور بینک اکاؤنٹس نمبرز بھی ادائیگی کے باسہولت ذرائع کے طور پر شامل ہیں۔ وہ ڈیجیٹل سائن اپ، آسانی سے کام کرنے والی ڈیولپرز کی اے پی آئیز، ای کامرس اسٹورز کے لئے پلگ انز پیش کرکے مستقبل کی پیمنٹس کے استعمال میں باسہولت انداز سے مرچنٹس کو آن لائن پیمنٹس کی ادائیگیوں میں بھی تعاون فراہم کررہے ہیں۔ پے فاسٹ پی سی آئی۔ ڈی ایس ایس سے مطابقت رکھنے والا ادارہ ہے جس کے ہمراہ فراڈ اور رسک مینجمنٹ کا انتہائی فعال نظام ہے جو صارف اور مرچنٹ کے لئے ٹرانزایکشن کی مطابقت اور سیکورٹی کو یقینی بناتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -