کے الیکٹرک نے حفاظتی اقدامات کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

کے الیکٹرک نے حفاظتی اقدامات کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

  

کراچی(پ ر) محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے،کے الیکٹرک نے مون سون سیزن سے قبل حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پاور یوٹیلیٹی نے عوام کے تحفظ کیلئے اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بجلی کے انفراسٹرکچر سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔کے الیکٹرک نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ؛ بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز، بجلی کی ٹوٹی ہوئی یا جھکی ہوئی تاروں اور بجلی کی تاروں پر گرے ہوئے درختوں سمیت بجلی کی تنصیبات سے کم از کم 3 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔اس کے علاوہ، گھروں کے اندر کرنٹ لگنے کے متعدد حادثات کے پیش نظر، کے الیکٹرک نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پانی کھڑا ہونے یا بارش کی صورت میں پاور ساکٹس،سوئچز اور بجلی کے آلات جیسا کہ واٹر پمپس اور موٹر کو ہرگز مت چھوئیں، بالخصوص، بچوں پر کڑی نگرانی رکھیں اور انہیں تنہا مت چھوڑیں۔اسی کے ساتھ، پاور یوٹیلیٹی کی جانب سے بجلی کے انفراسٹرکچر سے ٹی وی و انٹرنیٹ کیبلز، لائٹ سوئچز اور کنڈوں سمیت غیر محفوظ تجاوزات کو ہٹانے کیلئے بھی مہم جاری ہے۔ اس طرح کے تجاوزات نہ صرف بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ حفاظتی طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہیں اور مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -