پی ٹی آئی کا نالوں کے فنڈ میں کرپشن پر نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا نالوں کے فنڈ میں کرپشن پر نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے قومی احتساب بیورو سے کراچی کے نالوں کی صفائی میں کرپشن پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی کے لیے ہر سال اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں صفائی کے نظام کے حوالے سے محکمہ بلدیات کی کارکردگی صفر دکھائی دیتی ہے صفائی کے نام پر اربوں روپے کا فنڈ ہر سال صاف کردیئے جاتے ہیں اربن فلڈ کا خطرہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی انتظام نہیں کییتھوڑی دیر کی بارش میں روڈوں پر گٹر کے فوارے ابلنا شروع ہوجاتے ہیں سندھ حکومت کے پاس کراچی کے بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلیے کوئی پلان موجود نہیں ہے سڑکوں پر موجود پانی نے ٹریفک کے نظام کو بھی متاثر کیا موٹر سائیکل سوار افراد کی گاڑیاں بند ہوگئی جس کے باعث عوام مشکل سیاپنے گھروں تک پہنچ سکیاور میلوں کا سفر پیدل کرنے پر مجبور ہوگئے صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بناکرکراچی پر شب خون ماررہی ہیسندھ حکومت میں کرپشن کرنے کے علاوہ کوئی اہلیت نہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے

مزید :

صفحہ آخر -