عدالتی احکامات کے باوجود چنگچی رکشوں کو روٹ پر مٹ جاری نہ ہو سکے

عدالتی احکامات کے باوجود چنگچی رکشوں کو روٹ پر مٹ جاری نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود چنگچی رکشوں کو روٹ پرمٹ جاری نہ ہوسکے،ڈی آئی جی ٹریفک، کمشنر کراچی اور سیکریٹری آر ٹی اے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد سے گرایزاں صدر ال پاکستان چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کی معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کردی۔سپریم کورٹ نے چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر عاطف کے کیس میں کراچی میں 27روٹس پر رکشہ چلانے کی اجازت دی تھی اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک، کمشنر کراچی اور سیکریٹری آر ٹی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کرائی تھی رپورٹ میں چنگچی رکشہ سے متعلق سفارشات بشمول 27روٹ کے حوالے سے کسی قسم کا اعتراض نہ ہونے کا ذکر تھا سپریم کورٹ نے 28نومبر 2019کو اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا تھابعد ازاں ڈی آئی جی ٹریفک اپنی ہی دستخط کردہ دستاویز سے مکر گئے25نومبر 2019کو کمشنر کراچی کے نام جاری خط میں 27روٹ کے حوالے سے نوٹی فکیشن واپس لے لیاسپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں 15دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی تھی آٹھ ماہ بعد بھی کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری آر ٹی اے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سیکڑوں موٹر سائیکل رکشے تباہی کے دہانے پر ہیں

مزید :

صفحہ آخر -