ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی
کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بھارت کی جانب سے خریداری میں کمی کا امکان ہے، تاہم پیداوار میں کمی کے امکانات پر قیمتوں میں کمی محدود رہی۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 12 رنگٹ کمی کے ساتھ 2517 رنگٹ (589.74 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔