کروڈ آئل کی درآمدات میں 77.96 فیصد کمی

  کروڈ آئل کی درآمدات میں 77.96 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020ء کے دوران کروڈ آئل کی درآمدات میں 77.96 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 12.2 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران خام تیل کی درآمدات کا حجم 55.3 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران کروڈ آئل کی قومی درآمدات میں 43.1 ارب روپے یعنی 77.96 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -