عقیدہ ختم نبوت اسلام اور ھمارے ایمان کی بنیاد ہے‘علماء

عقیدہ ختم نبوت اسلام اور ھمارے ایمان کی بنیاد ہے‘علماء

  

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر ) سوشل سروسز گروپ راجن پور کی کال پر گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو "یوم ختم نبوت" کے طور پر منایا گیا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام اورخطباء حضرات صاحبزادہ علامہ سید فیضان جمیل شاہ کاظمی، مفتی کریم بخش سعیدی، مفتی ارشاد حقانی، علامہ عمر فاروقی، ممبر ڈویڑنل امن کمیٹی قاری نورالحسن الرحیمی، قاری محمود قاسمی،علامہ سید عبدالرحمن شاہ، علامہ عبدالصمد درخواستی، مفتی شفیق سعیدی،, اور دیگر علماء کرام نے مختلف جامع(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

مساجد میں منعقدہ جمتہ المبارک کے اجتماعات میں عقیدہ ختم نبوت پر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام اور ھمارے ایمان کی بنیاد ھے ختم نبوت کا منکر شریعت اسلامی اور آئین پاکستان کی رو سیکافر ھے مسلمان کا بچہ بچہ تحفظ ختم نبوت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔اگر فتنۂ قادیانیت کا فی الفور خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فساد کا خدشہ لاحق ھو سکتا ھے۔ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں متفقہ طور پر منظور کردہ قراردادوں کے ذریعے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ بستی اللہ داد دریشک میں قادیانیوں کے غیر آئینی, غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کیا جائے اور اس فتنے کو جڑ سے اکھاڑا جائے تاکہ مسلمانوں میں پایا جانے والا اضطراب ختم کیا جاسکے۔

علماء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -