ماحول کو سرسبز صاف و شفاف رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے‘طاہر رندھاوا

ماحول کو سرسبز صاف و شفاف رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے‘طاہر رندھاوا

  

لیہ(نمائندہ پاکستان) وزیر اعلی عثمان بزدار کی کلین گرین مہم کے ثمرات گراس روٹ لیول تک پہنچائے جائیں گے۔سرسبز صاف اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ماحولیاتی آلودگی جیسے چیلنج کا مقابلہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر کیا جاسکتا ہے۔یہ بات صوبائی پارلیمائی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاو انے فاریسٹ پارک چوک اعظم میں شجرکاری کرنے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

کے موقع پر کہی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر اظفرضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفا ق احمدسیال،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرفرید احمد،ڈی ایس پی حیات دریشک،پروفیسرلالہ احمدگجر ودیگر موجود تھے۔صوبائی پارلیمائی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاو انے کہا کہ ماحول کو سرسبز صاف و شفاف رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے جو درخت لگاکرہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی کلین گرین کو کامیاب بنانے کے لیے ہرفرد کوہراول دستے کاکردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی اور گرم ماحول کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ اپنی آئندہ والی نسلوں کو سرسبززمین کو تحفہ دیاجاسکے۔ڈپٹی کمشنر کمشنر اظفرضیاء نے کہا کہکلین گرین مہم ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ”ہرابھرا سرسبزوشاداب لیہ“میرا مقصد ہے جس کی تکمیل کے لیے میں ہرممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کی انجام دہی ہے لیے ہربشردوشجرلگانے کا اہتمام کریں۔ صوبائی پارلیمائی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاو ا اور ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے اس موقع پر شجرکاری کی اور شہریوں میں پودے بھی تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر فرید احمدنے ضلع میں لگائے جانیوالے پودوں کے بارے اہداف بارے بریفنگ دی۔

طاہر رندھاوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -