محفوظ ٹرین آپریشن اورملازمین کوا لرٹ رکھنے کیلئے چھاپہ مارٹیم تشکیل

محفوظ ٹرین آپریشن اورملازمین کوا لرٹ رکھنے کیلئے چھاپہ مارٹیم تشکیل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویڑن میں محفوظ ٹرین آپریشن اورملازمین کوالرٹ رکھنے کے لئے ریلوے افسران کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر رات کے وقت خفیہ چھاپے مارنے کے لئے تین رْکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی میں اسسٹنٹ سگنل انجینئر ذکی نوازش(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

، ایک پولیس انسپیکٹر اور ایک ٹریفک انسپیکٹر شامل ہیں.جو رات کو مختلف اسٹیشنوں پر چھاپے مار رہی ہے گزشتہ روز بھی دو اسٹیشنوں اور ریلوے پھاٹکوں پر رات گئے چھاپے مارے اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی کارکردگی چیک کی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف تحریری رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان کو ارسال کردی گئی۔

ٹیم تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -