وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے دورہ ڈیرہ کی جھلکیاں (شیخ شاہد محمود سے)

  وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے دورہ ڈیرہ کی جھلکیاں (شیخ شاہد محمود سے)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


٭وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بلوچستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی شام ساڑھے چھ بجے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے میڈیکل کالج ڈی جی خان(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
پہنچے جہاں پر ان کا کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور مشیر صحت حنیف پتافی نے ان کا استقبال کیا۔
٭وزیر اعلیٰ پنجاب انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ان کے چہرے پر اطمینان کے آثار دکھائی دیئے۔
٭وزیر اعلیٰ پنجاب میڈیکل کالج سے سیدھے اپنی آبائی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ کے بعد انہیں جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی۔
٭وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے اور قریبی دکانوں کو ان کی آمد سے قبل بند کرا کے ہر قسم کی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔
٭وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل چند روزپہلے پولیس کی زیر حراست ہلاک ہو نے والے مقتول زریاب کھکھل کے ورثاء نے ان کی رہائش گاہ کے قریب سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم اطلاع ملتے ہی آر پی او عمران احمراور ڈی پی او اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کو جلد انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ منتشر ہو گئے۔
٭وزیر اعلیٰ پنجاب نے رات اپنی رہائش گاہ واقع بلاک 17میں قیام کیا جبکہ اگلے روز 10:30بجے سرکٹ ہاؤس میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا نے کے بعد وہ وہاں شہریوں سے گھل مل گئے
٭وزیر اعلیٰ پنجاب نے وہاں پر آئے ہو ئے قبائلی عمائدین سے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا
٭وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس میں ڈاکٹرز کمیونٹی اور مختلف وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
٭ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب 11:40پر میڈیکل کالج میں بنائے گئے ہیلی پیڈ سے خصوصی طیارہ کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے۔
جھکیاں