حکومت واپڈاملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے‘رحمت اللہ

      حکومت واپڈاملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے‘رحمت اللہ

  

کو ٹ چھٹہ (نامہ نگار ) واپڈا ملازمین کا معاشی قتل کر نیکا عمل کبھی پایہ تکمیل نہیں پہنچنے دیں گے۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ملازمین کے حقوق اور ان کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ گزشتہ 3ماہ میں تمام محکموں کو بند کر کے ملازمین کو گھروں میں بٹھا کر (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

تنخواہیں دینے والے حکمران واپڈا ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ جو لاک ڈاؤن کے با وجود ملازمین اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ آج اس محکمے کے ملا زمین کا استحصال کیو ں کیا جارہا ہے۔ یہ بات میپکو سب ڈویڑن کو ٹ چھٹہ ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے سیکرٹری جنرل رحمت اللہ خان مریدانی نے پنجاب بھر کی طر ح کو ٹ چھٹہ میں مرکزی قیاد ت کی کال پر وا پڈ ا ملازمین نے دفتر کی تالہ بندی کر کے یونین ملازمین کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر شدید غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین، واپڈا ملازمین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے بلکہ ان کے حقوق و تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اس موقع پر محمد اقبال نظامانی۔ مشتاق احمد ملغانی۔ عبدالرشید۔ ندیم اعجاز۔ شاہد شاہ۔ عمران رضا۔ ملک طفیل۔ عمران مریدانی۔ حافظ عبدالحئی۔ محمد بلال دادوآنی۔ ملک خالداسماعیل و دیگر درجنوں موجود تھے۔

رحمت خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -