وفاق المدارس کی جانب سے طلبہ کا امتحان لینا خوش آئند ہے،مولانا عبدالصمد درخواستی

  وفاق المدارس کی جانب سے طلبہ کا امتحان لینا خوش آئند ہے،مولانا عبدالصمد ...

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنونیئر مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا وفاق المدارس دینی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

مدارس کے تعلیمی و امتحانی نظم و ضبط کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ کرونا وائرس کے سبب ریاستی سطح پر تعلیمی عمل معطل ہے۔ انہوں نے کہا اس ما حول میں وفاق المدارس کی جانب سے امتحانی نظم تشکیل دیا جانا اور مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اور منظم انداز میں طلباء و طالبات کا امتحان لیا جانا خوش کن اور حوصلہ افزاء امر ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب بھر میں جس نظم و ضبط کے تحت امتحانات لیے گئے۔ اس پر ہم وفاق المدارس العربیہ کے صدر شیخ الحدیث ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر،دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا انوار الحق حقانی،قائد وفاق المدارس العربیہ قاری محمد حنیف جالندھری، قائد جنوبی پنجاب مولانا زبیر احمد صدیقی خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ضلعی سطح پر مثالی امتحانات کے انعقاد پر ضلعی مسؤل مولانا ابو بکر عبداللہ کو بھی مبارک باد دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالصمد درخواستی نے جامعہ شیخ درخواستی راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک گیر سطح پر ہونے والے امتحانات میں کسی نا خوش گوار واقعے اور نقل مافیہ کی دخل اندازی کی خبر سامنے نہیں ا ٓ سکی یہ پہلو بھی دیگر تعلیمی اداروں کے لیے سبق آموز اور لائق تقلید ہے۔

عبدالصمد درخواستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -