ڈی ایچ اے حکام کو لیز کا معاہدہ اور قبضہ فوری طور پر بحال کرنے کا حکم

ڈی ایچ اے حکام کو لیز کا معاہدہ اور قبضہ فوری طور پر بحال کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی ر پو رٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس امیر بھٹی نے 60 سالہ لیز پر لی گئی جگہ کو چھیننے اور بے دخل کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی ایچ اے حکام کو لیز(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
کا معاہدہ اور قبضہ فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں راؤ عمران ناصر اور دیگر نے کونسل سید مزمل حسن بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈی ایچ اے حکام کے 60 سالہ معاہدے کی وجہ سے پٹشنرز نے کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کرکے جگہ کو عوام کی توجہ کا مرکز بنایا جس کو ڈی ایچ اے حکام نے بلا نوٹس کارروائی کرتے ہوئے چھین کر بے دخل کردیا ہے۔پٹشنرز نے لیز کے مقامات پر وسیع مارکی، شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور گیسٹ ہاوسز تعمیر کیے تھے۔ فاضل جج نے پٹشنرز کا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے اور تافیصلہ رٹ لیز معاہدے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی ایچ اے