چوری‘ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ لاکھوں کی اشیاء پار

  چوری‘ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ لاکھوں کی اشیاء پار

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ما لیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ مجتبی کینال میں نا معلوم افراد اشرف کے گھر اہل خانہ کی عدم مو جودگی میں داخل ہوئے اور گجر دے 1 لاکھ 15 ہزار مالیت کا سامان چرا کر لے گئے۔نواب پورروڈ سے اشرف اور بستی نو سے حبییب،شمس آباد سے (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

وقاص کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی۔تھانہ صدر شجاعبا د کے علاقہ میں نامعلوم افراد شکیل کے گھر دے 2 لاکھ سے زائد مالیت کا نقدی،سونا اور سامان چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے امیر احمد سے مزدا ڈالہ چھین لیا جس میں 90 من مرچ لوڈ تھی ملزمان فرار ہوگئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں مسلح افراد حنان کے گھر کے تالے توڑ کر 50 ہزار سے زائد مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔غوثیہ کالونی سے اکمل،کائیاں پور سے رضوان کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ اسلم نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے سید ساغر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔مخدوم رشید میں شریف کے گھر سے نقدی اور موبائل فون چوری ہو گیا۔بستی ملوک میں نامعلوم افراد امام دین کے گھر سے 8 لاکھ 45 ہزار مالیت کا سونا،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔قادر پوراں میں مظہر کے بھانے سے 4 لاکھ مالیت کے جانور چوری ہو گئے۔تھانہ مظفر آباد پولیس کو نجی کمپنی کے اکاونٹنٹ عمران نے درخواست دی کہ کا شف وغیرہ نے اسکی فیکٹری سے کیمیکل کے دو ڈرم تھانہ قطب پور کے علاقہ مختار ٹاون میں نامعلوم افراد نے ثاقب کی 10 لاکھ مالیت کی سوزوکی کار چوری کرلی۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ اعوان پورہ میں نا معلوم افراد شفیع کے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ 90 ہزار مالیت کے پرائز برانڈ،نقدی اور طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے۔بوہر گیٹ بازار سے حمزہ سمیت 7 افراد کے مو بائل فون چوری ہو گئے۔تھانہ صدر کے علاقہ میں نا معلوم مسلح افراد طارق کی فوڈ پوائنٹ کی دکان میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اس سے 1 لاکھ 12 ہزار چھین کر لے گئے۔

اشیاء پار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -