سیکنڈائر وکمبائنڈ سپیشل کلاس کاامتحان نا منظور!طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے 12ویں کلاس اور کمبائنڈ سپیشل کلاس کا دوبارہ امتحان لئے جانے کی پالیسی کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومتی و تعلیمی پالیسی کو مسترد کے نعرے لگائے‘ احتجاجی مظاہرے میں شامل طلبہ حسیب خان، نعمان (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
عاربی، رانا عزیز، مدثر خان، بلال ادریس،راحیل انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے 12ویں کلاس اور کمبائنڈ سپیشل کلاس کے طلبہ کے امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا‘بعدازاں اب دوبارہ نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کردیا کہ 12ویں اور کمبائنڈ سپیشل کلاس کے امتحان ماہ ستمبر یا نومبر میں لئے جائیں گے‘ ایسے حالات میں اب ڈیڑھ یا دو ماہ کے دوران دوبارہ نئے سرے سے امتحان کی تیاری کیسے ممکن ہے اگر ایسی تعلیمی پالیسی مسلط ہوئی تو طلبہ کا ایک سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان ہوگا‘ انہوں نے صوبائی حکومت، صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں بصورت دیگر طلبہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔
نامنظور