ساہوکا:گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت3بچے زخمی

ساہوکا:گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت3بچے زخمی

  

ساہوکا (نامہ نگار)ساہوکا مصروف بازار چشتیاں روڈ پر گیس سلنڈر پھٹ گیا خاتون سمیت تین بچے زخمی،تفصیل کے مطابق ساہوکا کے مصروف بازار چشتیاں روڈ پر مختیار احمد اپنی بیوی ٹوانی بی بی اور اپنے بچوں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کے ہمراہ غباروں میں گیس بھر کر فروخت کر رہا تھے کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے وہاں غبارے لینے کیلئے کھڑے بچوں فیصل،افشال،تنظیم فاطمہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ٹوانی بی بی بھی شدید زخمی ہو گئی بچوں کو آر ایچ سی ہسپتال سے ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا ریفر کر دیا گیا ہے ساہوکا پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ان علاقوں میں گیس ری فیلنگ کی درجنوں دوکانیں ہیں جہاں حفاظتی انتظامات کے بغیر گیس ری فیلنگ کی جاتی ہے جہاں کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ نے مبینہ طور پر ماہانہ منتھلی لیکر ان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مقامی عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سلنڈردھماکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -