ملتان:نشہ میں دھت کار سوار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،زخمی نشتر منتقل‘گاڑی سے4بوتل شراب برآمد‘ ملزمان فرار

ملتان:نشہ میں دھت کار سوار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،زخمی نشتر منتقل‘گاڑی ...

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) بوسن روڈ پر نشہ میں دھت کار سوار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا کار سوار کار چھوڑ کر فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق کار کی ٹکر سے عامر نامی شہری شدید زخمی ہو گیا، کار سواروں اور موٹر سائیکل سوار کے ورثا کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی، موٹر سائیکل (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

سوار کے ورثا نے بوسن روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنا شروع کر دیا، کار سوار، کار چھوڑ کر فرار ہو گئے، الپہ پولیس نے کار تحویل میں لے لی، جبکہ کار سوار کی تلاش شروع کر دی، زخمی کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، تلاشی کے دوران پولیس کو کار سے شراب کی چار خالی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -