ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکر کے طور پر لڑتے ہوئے شہادت پائی،ڈاکٹراحمد اعجاز مسعود

  ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکر کے طور پر لڑتے ہوئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی ر پو رٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
اعجاز مسعود،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان،مرحوم کے بھائی ڈاکٹر جاوید کمال،ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری،پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی،پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم و دیگر شریک ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکر کے طور پر لڑتے ہوئے شہادت پائی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی،ہسپتال اور صحت کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی،لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔
اعجاز مسعود