سینکڑوں کلو بد بودار گوشت، حشرات زدہ مٹھائی و ملاوٹی مصالحے بر آمد

  سینکڑوں کلو بد بودار گوشت، حشرات زدہ مٹھائی و ملاوٹی مصالحے بر آمد

  

ملتان،ڈیرہ،بہاولپور (سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر، بیورورپورٹ)جنوبی پنجاب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘سیکڑوں کلو بدبودار گوشت‘ حشرات زدہ مٹھائی وملاوٹی مصالحے برآمد‘48 فوڈ پوائنٹس کولاکھوں روپے کے جرمانے‘216 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری‘آئسکریم یونٹ،ملک وپولٹری شاپس،جوس وسوڈاواٹر فیکٹریز سمیت 19فوڈ پوائنٹس سربمہرکردیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمزنے کم (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

وزنی،لاغر مرغیوں کا مضرصحت گوشت فروخت کرنے پر ملتان میں ماشاء اللہ پولٹری شاپ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ناقابل سراغ مضرصحت اجزاء کے مشروبات،سوڈاواٹر تیار کرنے،مس برانڈنگ کرنے،جعلی لیبلنگ کرنے پر ملتان میں اللہ رکھا سوڈاواٹر،ملک سوڈاواٹر فیکٹری،وہاڑی میں سپر سٹار سوڈاواٹر فیکٹری،اسی طرح وہاڑی میں حشرات زدہ مٹھائی،غیر معیاری اجزاء کے استعمال، پر لودھراں میں مہروی سوئیٹس،لائسنس نہ ہونے،زنگ آلود مشینری پر رحیم یارخان میں قاری بیکرز،لیہ میں انصاف سوئیٹس،راجن پور میں عامر بیکری،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،زائدالمیعاد اشیاء،گٹکے کی فروخت،لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر ملتان میں بلال ڈرنک کارنر،ارباز اینڈ آذان پان شاپ،راجن پور میں غازی ٹک شاپ،زائدالمیعاد اشیاکے ساتھ فریش خوراک رکھنے،ناقص صفائی پر ساہیوال میں انصاف ایجنسی ہول سیلر کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح رحیم یارخان میں مس برانڈڈ مصنوعات،ملاوٹی قلفیوں کی فروخت پر نیو فروٹ فوڈ آئسکریم یونٹ،کھلے رینسڈآئل کے استعمال،پروڈکٹس رجسٹریشن نہ ہونے پر بہاولپور میں سلیم نمکو اینڈ ریوڑی اینڈ سنیکس یونٹ،بہاولنگر میں صفائی کی ناقص صورتحال،لائسنس فیس ادانہ کرنے پر مہوش ہوٹل،بابا فرید ہوٹل کو سیل کیا گیا۔ غیر معیاری،ملاوٹی دودھ کی فروخت،دودھ میں غذائی کمی،ایل آر ویلیو کم ہونے پر ڈی جی خان میں الحسن ملک شاپ،حافظ ملک شاپ،القادر ملک شاپ کو سربمہر کیا گیا۔مزیدبراں کارروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 93فوڈیونٹس کو وزٹ کیا‘68فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ18 فوڈپوائنٹس کو107,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔بہاولپورڈویژن میں 66دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور51شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 7 فوڈشاپس کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر20ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 54یونٹس کو چیک کیاگیااور36کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 8فوڈپوائنٹس کو63ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -